سمے وار (خصوصی روپورٹ)
9 جولائی 2023 اتوار کو کورنگی میں الطاف حسین کے حق میں ریلی نکالنے کے بعد ایف آئی آر اور گرفتاریوں کے بعد عدالتوں سے ضمانت کے باوجود جیل منتقل کیے جانے کے بعد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمود آباد سیکٹر کے 8 ارکان کو ‘لندن رابطے’ کے الزام میں باقاعدہ معطل کردیا گیا تھا۔
جس کے بعد کارکنوں کو ان سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت تھی۔ اب خبریں یہ ہیں کہ ایم کیو ایم بہادر ۤآباد گروپ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے معطل کیے گئے ارکان کے ‘لاپتا’ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، جس میں سے عابد بلوچ کے لاپتا ہونے کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔
اس موقع پر یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ بہادرآباد گروپ بانی متحدہ کے حق میں ریلی نکالنے پر پہلے ہی ہکا بکا تھا پھر اس نے لاپتا ہونے اور اٹھ جانے کی تنبیہہ جاری کرنی شروع کی، جس کے بعد چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پہلے کی طرح لاپتا ہونے کا معاملہ بھی دوبارہ آغاز کرچکا ہے۔ جس کی وجہ سے بہادر آباد گروپ کے مخبری کے تاثر نے تقویت پکڑی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر کراچی کے شہری سوال کر رہے ہیں کہ سندھی اور دیگر قوموں کے لوگ کبھی اپنی قوم کے لوگوں خی مخبری نہیں کرتے، لیکن بہادر آباد گروپ اپنی ہی قوم کے حقوق کا نعرہ لگا کر اپنے ہی قوم کے بچوں کو لاپتا کرا رہا ہے، جو شرم ناک حرکت ہے۔ اس سے جو خوش فہمی کے تین چار ووٹ ملتے ہیں، وہ بھی نہیں ملیں گے، بہادرآباد گروپ ویسے بھی آئندہ عام انتخابات میں الطاف حسین کے خلاف اپنی سیاست زندہ رکھنے کی آخری کوشش کرے گا، جس کے لیے وہ سر دھڑ کی بازی لگا رہا ہے، لیکن بانی متحدہ کے خلاف ایسی اوچھے ہتھ کنڈوں سے اس کے رہے سہے ووٹ بینک بھی ختم ہونے کا واضح امکان پیدا ہوگیا ہے۔
Categories