Categories
Exclusive انکشاف دل چسپ ذرایع اِبلاغ سمے وار- راہ نمائی سندھ سیاست قومی تاریخ کراچی

لاہور کی آبادی کراچی سے زیادہ کیسے ہوئی؟۔

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کہتے ہیں کہ آدھا سچ اکثر جھوٹ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے، بالکل ایسی ہی صورت حال گذشتہ ایک دو دنوں سے سوشل میڈیا پر بھی دکھائی دے رہی ہے جہاں حالیہ مردم شماری کے منظور شدہ نتائج سامنے آنے کے بعد یہ غلط فہمی پھیلا دی گئی ہے کہ کراچی کی آبادی لاہور سے کام ہے۔ اس کی وجہ ایک نجی ٹی وی چینل کی وہ تصویر ہے جس کے مطابق کراچی ڈویژن کی آبادی لاہورڈویژن سے کم ہے۔
یہاں عوام نے ڈویژن کو نظرانداز کردیا ہے جو اس ساری غلط فہمی کی جڑ ہے۔ کراچی پہلے ایک ضلع تھا، پھر اسے ایک ڈویژن بنا کر اس کے سات مختلف ضلع بنا دیے گئے، جس میں کراچی وسطی، شرقی، غربی اور جنوبی کے علاوہ ملیر، کورنگی اور کیماڑی بھی ایک الگ ضلع کی حیثیت رکھتے ہیں۔
جب کہ لاہور شہر آج بھی ایک ضلع ہے اور اس کے ساتھ اس نام کا ایک ڈویژن بھی ہے، اب لاہور ڈویژن میں قصور، شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب بھی شامل ہیں۔ یعنی لاہور ڈویژن جس کی آبادی بلاشبہ کراچی ڈویژن سے زیادہ ہے وہ چار شہروں پر مشتمل ہے، ان چار شہروں کی کل آبادی تو ہمیشہ سے زیادہ ہی رہی ہے، لیکن کراچی شہر جو پہلے ایک ضلع تھا اور آج ایک ڈویژن بنا دیا گیا ہے وہ ایک کراچی شہر کے مختلف علاقوں پر مشتمل ہے اس کی آبادی آج بھی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور شہر سے زیادہ ہے اور اس کی دو کروڑ آبادی تسلیم کی گئی ہے، یعنی ایک کروڑ کم آبادی تسلیم کیے جانے کے باوجود کراچی آج بھی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *