Categories
Exclusive Karachi MQM انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی جماعت اسلامی سندھ سیاست کراچی

گلستان جوہر کے نئے تعمیر شدہ انڈرپاس پر شہریوں کو کیا اعتراض ہے؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
پیپلزپارٹی نے کراچی میں میدان خالی دیکھتے ہوئے کراچی کے نمایاں مقامات پر غیر مقامی علامات اور تنصیبات کے حوالے سے کام تیز کردیا۔ پہلے ہی کراچی کے آرٹس کونسل، گورنر ہائوس، پریس کلب اور دیگر اداروں کی طرح حالیہ تیار شدہ جوہر انڈر پاس پر بھی نیلے رنگ کے مخصوص ٹائلوں کی تنصیب کی گئی ہے، جو سرائیکی اجرک کی عکاسی کرتے ہیں۔ شہریوں نے ایک طرف انڈرپاس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، تو وہیں ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اپنے ذہن میں وسعت لانی ہوگی، کراچی میں اگر وہ غیر مقامی ثقافت اور غیر مقامی لوگوں کی بنیاد پر دل جیتنا چاہتی ہے تو یاد رکھے کراچی والے کبھی اس کی حمایت نہیں کریں گے، کراچی صرف اسے دل میں جگہ دیتا ہے جو اسے تسلیم کرے، اس لیے پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ اگر شہری سندھ میں اپنا اثر چاہتی ہے تو دیہی سندھ کو دیہی سندھ تک محدود رکھے، شہری سندھ میں شہری سندھ کے لوگوں کو حق دے اور انھی کی ثقافت کی عکاسی کرے، یہی اس کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *