سمے وار (خصوصی رپورٹ)
وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے زیر صدارت سندھ کی نگراں کابینہ نے سندھ کے کچے کے علاقے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے مشترکہ آپریشن کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ کراچی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے 12 دسمبر 2023ء تک توسیع کر دی۔ یہ تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت 14 ستمبر 2023ءکو دی گئی۔
دوسری طرف رواں برس 2023ء میں 12 ہزار 886 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے تین ہزار 178 موبائل چھیننے کے، 93 گاڑیاں چھیننے، 758 گاڑیاں چوری ہونے، جب کہ دو ہزار 143 موٹر سائیکلیں چھینی اور تین ہزار 457 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ منشیات دیگر علاقوں سے اسمگل ہو کر سندھ آتی ہے، کراچی میں لیاری اور سہراب گوٹھ کی کچی آبادی منشیات کے اہم مرکز مانے جاتے ہیں، جب کہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات آچکی ہے۔
کچے کے جن علاقوں میں آپریشن کی منظوری دی گئی ہے، ان میں گھوٹکی، کشمور اور اس سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔