Categories
Exclusive India Interesting Facts Society اردوادب تہذیب وثقافت دل چسپ ذرایع اِبلاغ قومی تاریخ ہندوستان

نئی نسل کو اردو نہ پڑھاکر صرف اداروں کے کام سے اردو نہیں بچے گی!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
انجمن ترقی اردو (ہند) کے معتمد اطہر فاروقی کہتے ہیں کہ اردو والے یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے بچوں کو اردو سے بے گانہ کرکے اداروں سے کام لے کر اردو کو زندہ رکھ لیں گے یہ ان کی خوش فہمی ہے۔ اردو کی بقا نصاب اور اس کے پڑھے جانے سے جڑا ہوا ہے۔
انجمن ترقی اردو 1882 میں سرسید احمد خان نے قائم کیا، 1903 میں شبلی نعمانی سیکریٹری اور ابو الکلام آزاد معاون سیکریٹری بنے تو خودمختار ہوگیا۔ اس مرکز کا نام “اردو گھر” موہن گاندھی نے نام رکھا تھا، جو عمارت بنی تو ہم نے اس کا نام وہی رکھ دیا۔ atuh.org ہماری ویب سائٹ پر آدھے سے زیادہ کتب خانہ مشتہر کردیا ہے۔
15 فروری 2024 سے میر تقی میر کی تین صدیاں مکمل ہونے کے بعد “میر کی دلی” کے عنوان سے چار روزہ پروگرام کرایا۔ بدقسمتی ہے کہ اس کا کسی اور کو دھیان نہیں آیا کہ میر تقی میر کے 300 سال پورے ہو رہے ہیں, اس حوالے سے کچھ کیا جائے، ہم اس موقعے پر میر کی خود نوشت “ذکر میر” جو ہم پہلی بار مکمل طور پر شایع کر چکے ، جس کی رونمائی بھی اسی پروگرام میں کی گئی اور ساتھ ساتھ میر کے زمانے کی دلی کی ثقافت اور تہذیب کے اور بھی لوازمات پیش کیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *