Categories
Exclusive Interesting Facts انکشاف پیپلز پارٹی سندھ سیاست

فوٹو کھینچنے پر رینجرز اہل کار کی معذرت

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
ایک خبر کے مطابق رینجر اہلکار نے فوٹو کھینچنے پر پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سے سردار احمد چانڈیو سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق دادو کی مقامی عدالت میں ام رباب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی سردار احمد چانڈیو اور سابق رکن سندھ اسمبلی برھان خان چانڈیو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ احاطے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار کی جانب سے تصویر لینے پر سردار احمد چانڈیو نے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ حسن علی کلور کی عدالت میں درخواست دی اور کہا کہ ابراہیم نامی رینجرز کے ایک اہل کار نے ان کی عدالتی کمرے کے اندر اس وقت تصویر لی جس پر فوری نوٹس لیا جائے بعد ازاں سماعت ملتوی ہونے پر ریجنرز کے دوسرے اہل کار کے جانب سے سردار چانڈیو سے زبانی معافی مانگی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ سیکورٹی کی وجہ سے تصویر لی اور کوئی مقصد نہیں تھا البتہ غلط ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *