Categories
Interesting Facts انکشاف دل چسپ

ایرانی دارالحکومت تہران سے منتقل کرنے کا اعلان

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ایشیا کے اہم ملک ایران نے اپنا دارالحکومت تہران سے منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے دارالحکومت کے محل وقوع کے حوالے سے گفتگو دوبارہ چھیڑ دی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ دارالحکومت میں وسائل اور اخراجات کے درمیان عدم توازن پیدا ہوگیا ہے، جو کہ درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایران کا موجودہ دارالحکومت تہران بہت زیادہ گنجان آبادی ہو چکا ہے، جس کی بنا پر قلت آب، فضائی آلودگی کا شکار ہے، یہی نہیں یہ راج دہانی زمینی آفت یعنی زلزلوں کے خطرے سے بھی دوچار ہے۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی گذشتہ دنوں بتایا کہ انھی مسائل کی بنا پر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے
جس کے تحت ساحلی شہر مکران کے لیے اقتصادی منصوبے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی بنا دی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مکران کے حوالے سے ماہرین سے مشاورت جاری ہے، یہ منصوبہ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، یہ ابھی فوری طور پر نہیں ہوگا اور نہ ہی فوری ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights