Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi PPP انکشاف پیپلز پارٹی دل چسپ سندھ کراچی

حادثے میں ملوث ڈمپر کون سے ادارے کا نکلا؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
بڑے شہروں کی مصروف سڑکوں پر دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں پر قدغن ہوتی ہے، لیکن کراچی شہر گذشتہ کچھ عرصے سے آبادی کے بڑھتے ہوئے دباﺅ اور تجاوزات کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام اور بھاری گاڑیوں کے حادثات سے جھوجھ رہا ہے۔ چوبیس گھنٹے کنٹینر، واٹر ٹینکر اور پنجاب جانے والی دیو ہیکل مسافر بسیں دندنا رہی ہیں، جو نہ صرف ٹریفک میں خلل ڈالتی ہیں، بلکہ جگہ جگہ مسافروں کو سوار کراتی ہیں، مسافروں کے سامان لوڈ ہوتے ہیں اور پیچھے سارا ٹریفک متاثر ہوتا رہتا ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گذشتہ دنوں کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں شہریوں کوکچلنے والا ڈمپر سرکاری نکلا۔ مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ اصغر علی شاہ نے بتایا کہ اس حادثے میں ملوث ڈمپر ’سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ‘ کا حصہ ہے، اور اس ادارے کے کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ہم کیسے روک سکتے ہیں۔ گلستان جوہر ملینیم مال کے مقام پر شہریوں کو کچلنے کا ذمہ دار ڈرائیور موزو خان تھا اس کا ڈمپر کچھ عرصے قبل شاہ راہ فیصل پر الٹ گیا تھا، جسے تحویل میں لے لیا گیا تھا، لیکن عدالت سے چھڑوا لیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ’سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ‘ کے 1100 ڈمپر رجسٹرڈ ہیں، جنھیں دن کے اوقات میں چلنے کی اجازت حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights