Categories
Interesting Facts Society دل چسپ سمے وار- راہ نمائی

سرکاری بجلی سے نجات کا اجتماعی نسخہ

مرسلہ: خباب احمد
سرکار کی مہنگی بجلی سے تنگ ایک شخص نے بجلی کے لمبے لمبے بلوں سے نجات کا ایک اجتماعی اور کارگر طریقہ بتایا ہے کہ اگر 500 گھروں پر مشتمل ایک پورے گائوں کا ہر گھر 27 ہزار روپے جمع کرلے تو یہ رقم ایک کروڑ 35 لاکھ روپے بن جائیں گے
جس سے ایک ایکڑ زمین 10 سال کے لیے ٹھیکے پر لے لی جائے۔ ایک ایکڑ زمین میں 65 لاکھ روپے کی ہائی ڈیفینیش سولر پلیٹیں پچھادی جائیں۔
یہ پلیٹس 4 میگا واٹ بجلی دن کے اوقات فراہم کریں گی جس سے اگر 500 کے 500 گھروں میں ایک ایک اے سی بھی چلے تو بجلی کا لوڈ کم نہیں ہوگا
15 لاکھ روپے کی لاگت سے ہر گھر تک ان پلیٹس کے تار وغیرہ بھی بچھ جائیں گے
5 لاکھ روپے اسکی فٹنگ مزدوری پر خرچ ہونگے
بقیہ 50 لاکھ روپے کی بیٹریاں ان پلیٹس کے ساتھ جنریٹ کردیں تاکہ رات کے وقت اور بارش کی صورت میں بجلی کو 48 گھنٹے کے لیے بیک اپ اسٹور کرلیں
1 ایک کروڑ 35 لاکھ میں یہ ایڈجسمٹ فائنل ہوگئی
ان میں سولر پینلز کی زندگی 10 سال تک ہوگی، ڈرائی بیٹریز کی لائف 2 سال تک ہوگی
اس پورے پلانٹ کو مینج کرنے کے لیے گاوں کے 10 بے روزگار لڑکوں کو 25، 25 ہزار پر رکھ لیا جائے، تاکہ اس آپریشن پر 24 گھنٹے نظر رکھ سکیں
اس ‘سیٹ اَپ’ لگنے کے بعد ہر گھر نے صرف ستائیس ہزار روپے دیے ہوں گے ، ہر ماہ ہر گھر کی ڈیوٹی لگادیں کے صرف ایک ہزار روپے جمع کروانے ہیں
جو ماہانہ 5 لاکھ روپے بنتے ہیں ان میں سے 10 لڑکوں کی تنخواہ کاٹ کر باقی پیسے 2 سال تک جمع کرتے رہیں دو سال بعد بیٹریز کو تبدیل کر دیں اور واپڈ کو کہیں اپنے کھمبے اکھاڑو اور نکل جاو یہاں سے
500 گھر صرف ایک میگا واٹ بجلی استمال کرتے ہیں سولر 4 میگا واٹ دن کو 2 میگا واٹ کا بیک اپ تھرو بیٹریز فراہم کرے گا جس سے آپ 24 گھنٹے اے سی فریج بھی چلا سکتے ہیں۔
۔
(“سمےوار” کے لیے اپنی تحریریں samywar.com@gmail.com پر بھیجی جا سکتی ہیں، ادارے کا بلاگر کی آرا سے متفق ہونا ضروری نہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights