سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
شہید ملت روڈ پر ٹیپو سلطان فلائی اوور کے نیچے خانہ بدوشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور انھیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایات پر کی جانے والی س کارروائی میں نجم مسجد شہید ملت روڈ پر تعمیر شدہ ٹیپو سلطان فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی قبضوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن کیا گیا،

جس پر علاقہ مکینوں اور شہریوں نے اظہار تشکر کیا اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فٹ پاتھوں پر بسیرا کرنے والے غیر مقامی خانہ بدوشوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ شہر کا حسن اور صفائی ستھرائی برقرار رہ سکے۔

