Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi MQM انکشاف ایم کیو ایم دل چسپ ذرایع اِبلاغ سندھ سیاست قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

الطاف حسین کی اسپتال کی تصویر کیوں لگائی؟ کارکنان برہم

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی علالت پر ان کے حامیوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں ان کے بہت سے مخالفین اس موقعے پر بھی ان کے لیے بدکلامی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایسے میں الطاف حسین کی اسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے تصویر مشتہر کرنے پر کراچی میں الطاف حسین کے مختلف حامیوں نے لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینئر مصطفیٰ عزیز آبادی اور ڈپٹی کنوینر قاسم رضا پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا کبھی نواز شریف یا آصف علی زرداری کی اسپتال میں داخل ہونے کے دوران کوئی تصویر میڈیا کو دی گئی ہے؟
سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے “لندن رابطہ کمیٹی” کی جانب سے الطاف حسین کی خرابی طبیعت کی وجہ معاشی تنگی اور مالی حالات قرار دینے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سازش کے تحت الطاف حسین کی علالت کی تصاویر جاری کرکے اورمالی تنگی کا اظہار کرکے اپنی جیبیں بھری جا رہی ہیں، ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو اس حال میں پہنچانے میں بھی انھی لوگوں کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے۔
سوشل میڈیا پر بہت سے حلقے الطاف حسین کی حالت کو عبرت کی علامت قرار دیتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ کہاں اس شخص کے بغیر حکومت نہیں چلتی تھی اور اب کہاں وہ بے یارومددگار ہوگیا ہے۔ جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ 30 سال حکومتوں میں متوسط طبقے اور نچلے طبقے کے لوگوں کو بھیجنے والا شخص آج بھی اگر مالی تنگی کا شکار ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ہاتھ صاف ہیں، اس نے مال نہیں بنایا، جب کہ ایک دل جلے صارف نے کہا کہ حرام کے مال میں برکت نہیں ہوتی، جس پر اسے جواب ملا کہ اس کا مطلب ہے باقی ملک میں جتنے کرپٹ لوگ مال دار ہیں تو ان کی کرپشن میں بہت برکت ہے یا پھر ان کی کرپشن حلال ہوگی، تبھی تو ان کا مال بڑھتا جا رہا ہے اور الطاف حسین کی کرپشن حرام ہوگی تبھی وہ محتاج ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights