سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
ایم کیوایم (لندن) کے کنوینئر مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے کے موقع پر سبیل اور لنگر لگانے کی وجہ سے ملیر سیکٹر کے یونٹ99 سے تعلق رکھنے والے ان کے کارکنان عابد اور طارق کو پولیس و رینجرز نے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم (لندن) کے کنوینئر مصطفیٰ عزیز آبادی کی ’’ایکس‘‘ پوسٹ کے مطابق چھاپے کے دوران سرکاری اہل کاروں نے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی بہیمانہ سلوک کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ان گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عابد اور طارق سمیت تمام جبری لاپتا کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
