Categories
انکشاف پیپلزپارٹی سندھ سیاست قومی سیاست کراچی

متنازع سیاسی قائد کیا ’بانی پاکستان‘ کی جگہ لے سکتا ہے؟

سمے وار (خصوصی انکشاف) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے ملاقات کے موقع پر سیاسی وابستگی کو سرکاری اور ریاستی وفاداری پر ترجیح دیتے ہوئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کی جگہ پیپلز پارٹی کی مقتول چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی تصویر لگا دی۔ جس پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ کیا ایک متنازع سیاسی قائد کیا کبھی بانی پاکستان کی جگہ لے سکتا ہے؟ واضح رہے کہ حکومت سندھ ایک طویل عرصے سے سرکاری اداروں کو سیاسی دفتر کے رنگ میں رنگے ہوئے ہے، جہاں قائداعظم کی تصویر کے اردگرد پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو، ان کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو، بے نظیربھٹو ، بلاول اور آصف زرداری وغیرہ کی تصاویر آویزاں کی جاتی رہی ہیں ، جس پر بھی شہریوں نے شدید تحفظات ظاہر کیے تھے کہ یہ عمل سیاسی قائدین کو غیر متنازع شخصیت قائداعظم کے برابر لانے کی مذموم کوشش ہے، لیکن آج 12 مئی 2021ءکو وزیراعلیٰ سندھ نے باضابطہ طور پر قائداعظم کی تصویر کی جگہ بے نظیر بھٹو کی تصویر لگا کر رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *