Categories
اچھی اردو انکشاف جماعت اسلامی سمے وار- راہ نمائی

’الخدمت‘ کے اشتہار میں ’رومن اردو‘ ، نوٹس لینے کا مطالبہ

سمے وار (خصوصی رپورٹ)

ہماری سیاست میں جماعتِ اسلامی کی ایک واضح شناخت اسلامی تہذیب وروایات اور مشرقی تہذیب کا عَلم بلند کرنا بھی رہا ہے، لیکن حال ہی میں اس کے ذیلی فلاحی ادارے الخدمت کی جانب سے ایک پروگرام ’بنو قابل‘ شروع کیا گیا ہے، جس میں روایتی اشتہاری وبا کا شکار ہوکر اردو کو اس کے اپنے رسم الخط کے بہ جائے اردو کو انگریزی میں لکھنے کا چلن سامنے آیا ہے، جسے عرفِ عام میں ’رومن رسم الخط’ کہا جاتا ہے۔

سماج کے باذوق حلقوں نے اس امر پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہایت خوف ناک صورت حال ہے کہ اردو اپنانے اور فروغ دینے کی عَلم بردار سیاسی جماعت تک اب رومن اردو کے بگاڑ کا شکار ہو چکی ہے، جماعت اسلامی کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر اس معاملے پر توجہ کرنی چاہیے تاکہ وہ اردو کے اس قتل میں حصے دار نہ بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *