سمے وار (خصوصی رپورٹ)
اکتوبر کے مہینے کو چھاتی کے سرطان کا مہینا بھی قرار دیا جاتا ہے، اور اس حوالے سے مختلف غیر سرکاری تنظیمیں اپنی مہم بھی چلاتی ہیں اور ذرائع اِبلاغ پر بڑے پیمانے پر خرچ کیا جاتا ہے، رواں برس چھاتی کے کینسر کے خلاف مہم میں اس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب کراچی کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے چھاتی کے سرطان کے خلاف مہم کو ہاتھوں ہاتھ لیا، اور دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کا تمباکو کا کاروبار بھی دنیا سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور تمباکو خود سرطان یا کینسر کے مرض کی ایک بڑی وجہ ہے، یوں اس میڈیا گروپ کی سرطان کے خلاف مہم ایک عجیب وغریب تضاد کا نمونہ اور ایک مثال بن گئی ہے کہ کیسے تجارتی اور ابلاغی ادارے اپنی ترجیحات عوام اور صارفین کے سامنے رکھتے ہیں اور لوگ سامنے کی چییزں بھی یاد نہیں رکھ پاتے۔
Categories