سمے وار (خصوصی رپورٹ)
سعودی عرب کے مختلف وفود کے حالیہ دوروں کے حوالے سے بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے اس سے پہلے مئی 2024 میں بھی ان کا یہ دورہ ملتوی ہوچکا ہے اور اس التوا کی کوئی باضابطہ وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ نئی تاریخوں کی مشاورت جاری ہے۔
اس وقت بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی اور سعودی وفود کے دوروں نے یہاں انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔ اس سے پہلے نومبر 2022 میں بھی سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا بتایا گیا تھا مگر وہ یہاں نہ آسکے تھے۔
شاہ محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا، اس وقت وزیرِ اعظم عمران خان تھے۔ شاہ محمد بن سلمان کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسری مرتبہ یہ دورہ ہو پاتا ہے یا اس بار بھی یہ اطلاعات محض اطلاعات ثابت ہوتی ہیں۔
Categories
دو بار ملتوی ہونے کے بعد سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا امکان؟
