سمے وار (خصوصی رپورٹ)
شہر قائد میں جہاں گنجانیت، پانی، بجلی، گیس، تجاوزات، کوڑے کرکٹ اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں جیسے بنیادی مسائل ہیں وہیں ایک بڑا مسئلہ آوارہ کتوں کا بھی ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سگ گزیدگی (ریبیز) سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں کتوں کے کاٹنے کے پانچ ہزار 795 سے زائد واقعات درج کرائے جاچکے ہیں، جب کہ گذشتہ سال میں یہ ڈیٹا 3 ہزار 269 کا تھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی اور کتا مار مہم پر توجہ نہ ہونے کی بنا پر آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بنا پر لوگوں کو اس کے نتیجے میں کتے کے کاٹنے کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سول اسپتال کراچی میں یومیہ ایسے واقعات سیکڑوں تک پہنچ جاتے ہیں، جو یقیناً تشویش ناک امر ہے۔
کراچی میں کتے بڑھ گئے؟
