Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi MQM PPP انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی دل چسپ قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم ہندوستان

کراچی میں بس ایک آبادی لا کر بسا دی گئی، مظہر عباس

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
ممتاز صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ کراچی سے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت کوئی بھی دل چسپی نہیں لے رہا، کوئی سیاسی اور غیر سیاسی حکومت ہو یہاں سے کسی کو سروکار نہیں رہا۔ یہاں اسپتال اچھا ضرور بنا مگر وہاں پہنچیں گے کیسے؟
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز “زیبسٹ” میں ایک پروگرام میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی امید نہیں ہے۔ نئی بسیں لائی گئیں مگر کھنڈر میں بسیں نہیں چلتیں!
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ تجاوزات کہاں سے ختم کریں تو کہا کارساز سے شروع کردیجیے، نتیجتاً کچھ نہیں ہوا۔
یہاں بس لوگ لا کر بسا دیے گئے ہیں، کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، جس کو جہاں چاہے جس سڑک پر آکر کاروبار کرے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کرپشن کا بازار گرم ہے، پیسے کے بغیر کوئی جائز کام بھی نہیں کروا سکتے۔ ناجائز کام تو فوراً ہوجاتا ہے۔
اس پر انتظامی مسئلہ ہے، کراچی کے حوالے سے سب انتطامات کو ایک چھتری تلے ہونا چاہیے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights