Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi MQM PPP PTI انکشاف ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی دل چسپ سندھ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

پیپلزپارٹی نے ” کے الیکٹرک” کے خلاف قرارد مسترد کروادی

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
آج سندھ اسمبلی میں “ایم کیو ایم” کی جانب سے “کے الیکٹرک” کے خلاف قرارداد پیش کی، جسے پیپلزپارٹی نے کثرت رائے سے مسترد کرادیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے اسمبلی میں “کے الیکٹرک” کے خلاف قرار داد میں قرار دیا کہ “کے الیکٹرک” کی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ جس پر حکم راں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ہی ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے، جس میں حزب اختلاف کے اور حزب اقتدار، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ عامر صدیقی نے کہا کہ جس کمیٹی کا ذکر کر رہی ہیں، اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ وہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی کے صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے گفتگو میں حصہ ڈالتے ہوئے کہا کہ ایوان کی بڑی کمیٹی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، کل بھی اس کمیٹی کا اجلاس ہے۔ جس کے بعد سندھ اسمبلی نے “کے الیکٹرک” کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی۔
پیپلپزپارٹی کے اس طرز عمل کے بعد کراچی کے شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی شہر پر مسلط وڈیرا شاہی اور کے الیکٹر کا گٹھ جوڑ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights