Categories
Education Exclusive Karachi Society انکشاف تعلیم تہذیب وثقافت دل چسپ قومی تاریخ

دائود یونیورسٹی: 14اگست کے نام پر صوبائی ثقافتوں کا رقص

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
گذشتہ دنوں دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں پاکستانی ثقاقفت کے بجائے صوبائی ثقافتوں کے رقص دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں واقع داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ْشوکیسنگ پاکستانی کلچرٌ کے نام پر سندھی، بلوچ، پنجابی اور پشتون رقص کے مظاہرے پیش کیے گئے، شائقین اور طلبہ پاکستانی ثقافت تلاش کرتے رہ گئے!
دائود یونیورسٹی کی اس خصوصی تقریب کے مہمانِ خصوصی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی تھے، کراچی کے عوام نے یوم آزادی کے موقع پر لسانی ثقافتوں اور ان کے بھی رقص پیش کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے بالخصوص جب یوم آزادی کے ساتھ ہم معرکہ حق کی فتح کو بھی منا رہے ہیں، ایسے میں سنجیدگی اور وقار کی ضرورت تھی، پاکستان کے قیام کے لیے قربانیاں اور بقا کے لیے دی جانے والی شہادتوں کا ذکر ہوتا، پاکستان کی لسانی اکائیوں کو جوڑنے والی ثقافت دکھائی جاتی تاکہ مختلف قوموں کے مشترکات فروغ پاتے اور لوگ ایک دوسرے کو اپنا سمجھتے، لیکن عام رواج کی طرح یہاں بھی چار صوبوں کے رقص دکھا کر نام نہاد یوم آزادی کی تقریب کرادی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights