Categories
Exclusive Karachi Media MQM PPP Saad Ahmad ایم کیو ایم پیپلز پارٹی جیو نیوز دل چسپ ذرایع اِبلاغ سعد احمد سمے وار بلاگ سندھ کراچی

چل میئر کی چھاں، چل چھیاں چھیاں!

(تحریر: سعید احمد)
کیا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تابش ہاشمی کے تابڑ توڑ سوالات کے حملوں سے پس پا ہو کر کورٹ کو اوڑھ کر شاہ رخ خان کی نقل کی تھی؟
میں کئی دن سے یہی سوچ رہا ہوں، بہت سے لوگوں نے اس سے پہلے میئر کی وہ پریس کانفرنس بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اتاولے سے ہو کر سب کو چپ کرا رہے ہیں، ان کی بدن بولی غیر معمولی حد تک عجیب سی نکل کر سامنے آئی ہے، جس پر سبھی اپنے اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔
لیکن تابش ہاشمی نے جیو نیوز پر میئر کراچی کی مسند پر براجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو گھیرا اس سے ابھی تک دھواں اٹھ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے جیالے چند منٹ کے وہ ٹوٹے چلا رہے ہیں جس میں مرتضیٰ وہاب اپنے میزبان پر غالب محسوس ہوتے ہیں، ورنہ ظاہر ہے مرتضیٰ وہاب وکیل ہوں گے اور دلائل دیتے ہوں گے لیکن تابش ہاشمی کی چرب زبانی کہیے یا حاضر دماغی اور حاضر جوابی نے انھیں بری طرح رگید کر رکھ دیا جس کا ثبوت جیالوں کی ہائے ہائے ہوئی ہوئی سے لگایا جاسکتا ہے۔
بہرحال وجہ کوئی بھی ہو ہمیں تو شاہ رخ خان کے گلزار کے مشہور نغمے چھیاں چھیاں کا یہ منظر یاد ۤآگیا جس میں شاہ رخ خان نے برسات سے محفوظ رہنے کے لیے کوٹ کو اوپر کیا تھا، بالکل ایسے ہی برسات جیو نیوز کے پروگرام میں تابش ہاشمی نے کی جس پر نام نہاد بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اتنے کسمسائے کہ بے ساختہ کھیسا کر ایسے کورٹ اوپر کرلیا۔
آپ دیکھتے ہیں کہ اس عزت افزائی کا کراچی کی کھںڈر سڑکوں پر کتنا اثرہوتا ہے؟
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights