Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi PPP Society پیپلز پارٹی دل چسپ ڈاکٹر شاہد ناصر سمے وار بلاگ سندھ قومی تاریخ قومی سیاست کراچی

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر قائد کی طرح قائد کو بھی لاوارث سمجھ لیا؟

(تحریر: ڈاکٹر شاہد ناصر)
یوم آزادی کے موقع پر وفاقی حکومت کے اشتہار سے قائداعظم کی تصویر کو چھٹی کیا ملی، لوگوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا، لیکن انھیں ایک طویل عرصے سے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائداعظم کے مقام اور مرتبے کے حوالے سے سنگین خلاف ورزی دکھائی نہیں دے رہی۔
وزیراعلیٰ سندھ اکثر جب بھی مختلف لوگوں یہاں تک کہ غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں تو ان کے درمیان ان کی پارٹی کے راہ بروں کی تصویر لگی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کی خبریں سارے چینلوں پر چلتی ہیں، ویڈیو دکھائی جاتی ہیں، تصاویر اخباروں میں شائع ہوتی ہیں، لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سنا کہ کسی ایک فرد نے سوشل میڈیا پر بھی اس حرکت کے خلاف آواز اٹھائی ہو کہ وزیراعلیٰ کو بتایا جائے کہ وہ پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ ہیں۔ یہ آپ نے بلاول زرداری کی تصویر کیوں ٹھوک رکھی ہے۔ کیا پاکستان بلاول نے بنایا تھا؟
یا پھر بلاول جیسا کل کا چھوکرا آپ کے اعصاب پر اتنا سوار ہوا ہے کہ آپ بابائے قوم کی تصویر تک ہٹا کر اس کی تصویر لگا کر بیٹھ گئے ہیں!
جناب وزیراعلیٰ سندھ اتنا اونچا نہ اڑیے کہ پھر جب نیچے گریں تو ہڈی پسلی تک نہ ملے! یہ پیپلز پارٹی کا اجلاس ہے اور نہ ہی آپ پیپلز پارٹی کے کسی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اور نہ ہی آپ غیر ملکیوں سے پیپلز پارٹی کے ایلچی بن کر ملتے ہیں تو پھر قائداعظم کی تصویر کیوں ہٹا دی گئی ہے؟
وزیراعلیٰ ہائوس میں کوئی کسی بھی جماعت سے منتخب ہوکر آئے وہ کسی صورت میں وہاں کسی نام نہاد قائد کی تصویر نہیں لگا سکتا۔ یہ پاکستان کی ملکیت ہے، اور پاکستان کے بانی صرف قائداعظم ہیں۔ بلاول کی تصویر لگانا قائداعظم کی توہین ہے۔
جس کی میں ای پاکستانی کے طور پر شدید مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ اپنی اس اوچھے اقدام سے باز آجائیں، ورنہ بابائے قوم کے چاہنے والے آپ کا احتساب کریں گے۔ کیا شہر قائد والوں کی طرح آپ نے قائد کو بھی لاوارث سمجھ لیا ہے؟
۔
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights