Categories
Exclusive Iran Karachi MQM PPP Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سندھ سیاست کراچی مسلم لیگ (ن)

حکومتی بے حسی: ’ایل پی جی‘ 500 روپے کلو فروخت جاری

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے سے کھلم کھلا ایل پی جی کے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں، سرکاری طور پر 279.34 روپے مقرر ہے، لیکن یہ نرخ صرف کاغذی طور پر موجود رہے، اکثر علاقوں میں 300 سے 400 روپے قیمتیں وصول کی جاتی رہیں۔ حالیہ دنوں میں ایرانی سرحد سے ایل پی جی کی فراہمی میں کمی ہوتے ہی یک مشت اس کی قیمت 500 سے 600 روپے تک کردی گئی ہے۔ سرکاری اقدامات صرف بیان بازی تک محدود نظر آتے ہیں۔ کراچی میں بہت سے علاقوں میں کھلم کھلا 500 روپے کے ریٹ لکھ کر لگائے گئے ہیں جو سب کو نظر آرہے ہیں، لیکن سرکار ابھی تک نیند سے نہیں جاگی۔ حکومت گھریلو اور تجارتی نرخ الگ الگ جاری کرتی ہے، لیکن ایل پی جی کی دکانوں پر سب ایک ہی بھائو پر فروخت ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ کبھی گھریلو اور کمرشل کے حوالے سے بھی حکومت نے کوئی جواب طلبی نہیں کی۔
ایک طرف کراچی میں سوئی گیس نایاب ہے تو دوسری طرف لوکل رکشوں اور بسوں نے بھی ایل پی جی کی قیمتوں کو جواز بنا کر کرایوں میں من مانے اضافے کردیے، جس سے غریب اور تنخواہ دار طقبے کو دہرے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی جگہوں پر کرائے دُگنے کردیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے دفاتر اور کاموں پر سے آنے جانے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے، دوسری طرف گھریلو استعمال کی گیس میں بھی تین سے چار ہزار روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights