سمے وار (خصوصی رپورٹ)
عمران خان کے قریب ترین سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کے چھپر تلے نئی سیاسی جماعت “آئی پی پی” کی پیدائش کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر دل چسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کچھ اسے نئی ق لیگ کا جنم کہہ رہے ہیں تو کچھ اس کی مماثلت ایم کیو ایم کے سابقہ اور پھر موجودہ راہ نما مصطفیٰ کمال کی مارچ 2016 میں پیدا ہونے والی پاک سرزمین پارٹی سے کر رہے ہیں، اور ایسی میمز بنائی جا رہی ہیں جس میں جہانگیر ترینکو مصطفیٰ کمال سے مشورے لینے کے لیے کہا جارہا ہے، تو کہیں یہ کہا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین کچھ بھی کرلیں کمال کی پہلی پریس کانفرنس والی “پرفارمنس” نہیں لاسکتے۔
انھی مماثلتوں کے درمیان “سمے وار” نے جہانگیر ترین پارٹی یعنی “استحکام پاکستان پارٹی” کے لوگو کی پاک سرزمین پارٹی سے مبینہ مماثلت بھی ڈھونڈ لی ہے۔ ذرایع کے مطابق ابھی اس بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا یہ کسی کی کارستانی ہے کہ پی ایس پی کے لوگو پر استحکام پاکستان پارٹی لکھ دیا گیا ہے یا یہ واقعی اسی لوگو کا استعمال ہے۔ اگر یہ لوگو واقعی اختیار کیا گیا ہے تو پھر ایک نیاپنیڈورا بکس کھل جانے کا امکان ہے، وہ لوگ جو مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی سابقہ جماعت “پی ایس پی” سے یک سانیت نکال رہے تھے، ان کے ہاتھ ایک نیا موضوع آجائے گا بقول شاعر
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ
Categories