Categories
Exclusive Karachi MQM PPP انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تہذیب وثقافت جامعہ کراچی سندھ قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مہاجرقوم

کراچی کے تعلیمی اداروں سے کراچی والے پھر بے دخل!

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کراچی کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے مسائل سے شروع ہونے والی سیاسی تبدیلی ایک بار پھر 1980 اور1970 کے زمانے میں پہنچ رہی ہے، پہلے کراچی کے طلبہ کے لیے کراچی کے تعلیمی ادارے ترجیحی بنیادوں پر مل رہے تھے، رفتہ رفتہ اس پالیسی کو تبدیل کا جا رہا ہے، جامعہ کراچی میں بھی مختلف کوٹے مخصوص کیے جا رہے ہیں، جس میں غیر مقامی طلبہ کے لیے راستے کھل رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کراچی میں 2018 تک یہ تعلیمی پالیسی تھی کہ کراچی کے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کراچی سے انٹر اور میٹرک کرنے والوں کو داخلہ ملتا تھا، جس کے ساتھ ساتھ ان کا ڈومیسائل بھی کراچی کا ہونا چاہیے تھا۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے پچھلے سالوں میں بڑی خاموشی سے اس داخلہ پالیسی میں بہت اہم تبدیلیاں کیں اور پورے پاکستان سے انٹر کرنے والے طلبہ کو اجازت دے دی، جس کے نتیجے میں ہوا یہ کہ کراچی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ پیچھے رہ گئے، کیوں کہ انٹر بورڈ کراچی تو پہلے ہی طلبہ کو نمبر دینے میں کنجوس ہے، لیکن اندرون سندھ کے دیگر انٹرمیڈیٹ بورڈ طلبہ کو انٹر میں 96، 97 فیصد بہ آسانی دے دیتے ہیں، جب کہ انٹر بورڈ کراچی میں پہلی پوزیشن ہی 90 فی صد پر آتی ہے اور “اے ون” گریڈ کی تعداد بھی اتنی نہیں ہوتی۔
یاد رہے کراچی کی دیگر جامعات میں یہ پالیسی نافذ ہے کہ کراچی بورڈ سے انٹر کرنے والوں کو فوقیت دی جاتی ہے، بھلے وہ این ای ڈی یونیورسٹی ہو یا جامعہ کراچی ہو کیونکہ انہیں کراچی کے طالب علموں کا خیال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights