Categories
Interesting Facts Society تہذیب وثقافت دل چسپ سمے وار- راہ نمائی

محبت کی ہے تو مانیں، غلطی کی ہے تو بتائیں!

تحریر: سعدیہ سلیم
اپنی زندگی میں جو بھی کام کریں، غلط ہو یا ٹھیک.. اچھا یا برا! اسے ماننا سیکھیں.
دنیا کے سامنے بتانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اپنے معاملات میں “مخلص رہیں!
اپنی بات سے پیچھے مت ہٹیں.
کہتے ہیں دنیا سچے جذبوں کی بہت توہین کرتی ہے. زندگی میں کسی کو اس مقام پر نہ آنے دیں کہ جب اسے آپ کے سہارے کی ضرورت ہو تو بتانا پڑے!
وقت سو مجبوریاں، سو سو باتیں، سو راستے سامنے لاتا ہے۔ لیکن “راہِ فرار” آپ کو کبھی قرار نہیں دیتی.
بیٹھ جائیے، بتائیے، لڑ لیجیے، مگر چھوڑیں مت…! محبت کی ہے تو مانیں، غلطی کی ہے تو بتائیں.
اچھے ہیں تو برے مت بنیں، برے ہیں تو دھڑلے سے رہیں مگر منافقت نہیں کریں۔
اپنی مرضی کو کسی مجبوری کسی بھی بہانے کی آڑ میں مت چھپائیں.
زندگی نے بھلے ایک بھی سکھ نہ دیا ہو.. بس کسی کے جذبوں کا، کسی کے احساسات کا قرض دار نہ بنیں.
کوئی آپ کے بولنے کا منتظر ہو تو خاموشی کی چادر مت اوڑھیں.
جانا برا نہیں ہے، کئی بار جانا پڑتا ہے. راستے الگ ہوتے ہیں.
قسمت ایسے ایسے فیصلے کرواتی ہے کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوں، بس کسی کے بھروسے پر پاؤں رکھ کے مت گزریں۔
وقت تو گزر ہی جاتا ہے اچھا یا بُرا، وقت گزرنے کے لیے آتا ہے، بس صرف آپ کے دی ہوئی خوشی یا غم کا لمحہ وہیں ٹھہر جاتا ہے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights