Categories
Interesting Facts Society انکشاف دل چسپ

جانیے، کون سی غذائیں جلد ہضم ہوتی ہیں؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی معدے میں مختلف غذائی اجزا کے ہاضمے کا وقت کتنا ہے۔ اگر نہیں، تو یہ جان لیجیے تاکہ آپ کو اپنی صحت اور غذائی عادات کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں آسانی رہے۔
سب سے زیادہ جلدی ہضم ہونے والی چیز پانی ہے، جو کہ صرف پانچ منٹ میں ہضم ہوجاتا ہے۔ یہی نہیں پانی ہمارے ہاضمے کے نظام کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہاضمے کے نظام میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ایسے ہی تربوز 20 منٹ اور گاجر 50منٹ میں ہضم ہوجاتی ہے۔ انڈے کے ہاضمے کا وقت 30 منٹ یعنی آدھا گھنٹا ہے۔ جب کہ سیب 40 منٹ میں ہضم ہو پاتا ہے۔ آلو کا وقت ایک گھنٹا ہے۔ ایسے ہی چکن دو سے تین گھنٹے میں ہضم ہوتی ہے اور بادام بھی اتنا ہی وقت لیتا ہے۔ جب کہ کاجو دو سے چھے گھنٹے تک کا وقت لے سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights