Categories
Karachi MQM PPP PTI ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سندھ سیاست قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مہاجرقوم

مہاجر رہے گدھے کے گدھے

(تحریر: محمد دانش)

پچھلے پچیس تیس برس میں :

قوم پرست سندھی تنظیموں نے ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی، ہماری یادداشت کے مطابق ریلوے ٹریکس پر دھماکوں کی بنیاد بھی انھی نے ڈالی تھی۔۔ ریاستی تنصیبات پر حملے بھی کیے۔۔!! ریاستی اہلکاروں کے خون بہانے کے بھی واقعات ہیں ہر چند کہ کم ہیں۔۔

پختون “اسٹوڈنٹس” نے بھی ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی۔۔ خود کُش اور ریموٹ کنٹرول دھماکوں کی ایک طویل تاریخ رہی 2007 سے ۤآگے پانچ آٹھ سال تک ملک میں تباہی پھیر کر رکھی۔۔ 70 ہزار پاکستانی مار دیے۔۔ ریاستی تنصیبات پر حملے بھی کیے۔۔ فوجیوں کو بھی مارا۔۔

بلوچ تنظیموں نے بھی ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی۔۔ خود کُش دھماکے بھی کیے۔۔ فوجی اہلکاروں کو بھی چن چن کر مارا۔۔ پنجابی مزدوروں کا بھی خوب خون بہایا، ریاستی تنصیبات کو بھی خاک اور خون میں نہلایا۔

پنجاب میں تحریک انصاف نے بھی ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی۔۔ پارلیمنٹ، پی ٹی وی حتی کہ جی ایچ کیو جیسی جگہوں پر حملے کئے۔۔ اس سے قبل2011 والا جی ایچ کیو حملہ بھی پنجاب ہی سے انسائڈ جاب تھا ۔۔ پنجاب ہی سے مذہبی رہنماؤں کے ذریعے مذاکرات ہوئے تھے۔۔ لال مسجد والا مولوی برقعہ بھی پنجاب ہی میں تھا۔۔

اس کے برعکس اس مملکتِ خداداد میں یہ مہاجر ایسے گدھے ہیں، جنھوں نے ہر طرح کا ستم چپ کرکے سہا ہے۔۔ ان کے خلاف 1992 میں فوج نے آپریشن کیا۔۔ 1996 میں پولیس نے آپریشن کیا۔۔ 2013 والے آپریشن میں تو ہر رنگ کی وردی شامل رہی۔۔ اس دوران 1996 کے آپریشن کے بعد جو 196 پولیس والوں کا رونا رویا جاتا ہے ان کو مارنے کی وجوہات تو اخبارات میں کئی بار چھپ چکیں۔۔ ان گدھوں نے پی پی او جیسا کالا قانون بھی بھگتا۔۔ 1993 میں چیئرمین عظیم احمد طارق سے لے کر 2018 میں انچارج پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف تک کو کھو دیا۔۔ اس کے باوجود ریاست کے خلاف بندوق نہیں اٹھائی۔۔ کہیں کسی ریاستی تنصیب پر حملہ نہیں کیا۔۔ کبھی کسی رہنما نے “جہاں ملیں مارو” کانعرہ نہیں لگایا۔۔ جی ایچ کیو تو کجا ایک تھانہ تک نہیں اڑا سکے۔۔

مگر اس کے بدلے میں یہی گدھے اس مملکتِ خداداد میں سب سے بڑے ملک دشمن، غدّار اور بیرونی ایجنٹ سمجھے جاتے ہیں۔۔ اس کے باوجود یہی سالے کیڑے مکوڑے آج بھی گھروں سے اٹھائے جارہے، ہفتوں اور مہینوں کے لئے غائب کیئے جا رہے۔۔ اور کسی مخصوص سیاسی جماعت میں شمولیت کے لئے ریاست کے دباؤ کا شکار ہورہے۔۔ اس کے باوجود باقی پاکستان کی اقوام خود سارے ملک کو سیاسی، عسکری و معاشی طور پر تباہ کر دینے کے بعد بھی انہی کو خود سے بڑا ملک دشمن سمجھتی ہیں۔۔

اس سب کو دیکھنے کے بعد بھی آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں کسی سے ہمدردی کروں؟؟ اور کسی سے برأت کا اظہار کروں۔۔؟؟ کیوں بھلا؟؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights