سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ہندوستان میں دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں، جو 21 کروڑ سے زائد بتائے جاتے ہیں، سب سے زیادہ مسلمان انڈونیشیا میں 24 کروڑ اور پاکستان میں 22 کروڑ مسلمان ہیں۔
ہندوستان میں اگر سب سے زیادہ مسلمان آبادی والے 10 صوبوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ تعداد 14 کروڑ 29 لاکھ بنتی ہے، جو کُل مسلمان آبادی کا دو تہائی بنتا ہے، یعنی دو ہندوستانی مسلمان ہندوستان کی صرف 10 صوبوں یا ریاستوں میں رہتے ہیں۔
مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی کے حساب سے پہلے نمبر پر ہندوستان کا سب سے بڑا صوبہ یوپی ہے، جس میں تین کروڑ 85 لاکھ سے زائد مسلمان رہائش پذیر ہیں۔
دوسرے نمبر پر صوبہ مغربی بنگال 2 کروڑ 46 لاکھ،
تیسرے نمبر پر صوبہ بہار میں ایک کروڑ 75 لاکھ،
چوتھے نمبر پر صوبہ مہاراشٹر میں 1 کروڑ 29 لاکھ،
پانچویں نمبر پر آسام میں ایک کروڑ مسلمان آباد ہیں۔
چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ مسلمان صوبہ کیرالہ میں 88 لاکھ
ساتویں نمبر پر جموں کشمیر ہے، جہاں 85 لاکھ مسلمان ہیں، جو وہاں کی آبادی کا 70 فی صد بنتا ہے۔
ایسے ہی ۤآٹھویں نمبر پر آندھرا پردیش میں 80 لاکھ،
نویں نمبر پر کرناٹک میں 79 لاکھ اور دسویں نمبر پر
صوبہ راجستھان میں 62 لاکھ مسلمان آبادی ہے۔
