Categories
Exclusive Interesting Facts Society انکشاف تہذیب وثقافت جمعۃ المبارک دل چسپ سمے وار- راہ نمائی

اب مارچ کے مہینے میں دوبارہ رمضان کب آئے گا؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عیسوی کلینڈر اور ہجری سال میں دس دن کا فرق ہوتا ہے، اسی بنا پر اسلامی یا ہجری مہینے عیسوی کلینڈر میں گردش کرتے رہتے ہیں اور کبھی رمضان سردیوں میں آتا ہے تو کبھی گرمیوں میں۔ اس طرح ہجری سال یا رمضان المبارک کا عیسوی مہینوں کا یہ پھیر 33 برس میں مکمل ہوتا ہے۔ جیسے آپ یوں سمجھ لیجیے کہ رواں برس2025ءمیں مارچ میں آخری بار رمضان المبارک آیا ہے۔ اب یہ موقع2055ءمیں متوقع ہے۔
آنے والے عیسوی برسوں میں رمضان المبارک کی آمد کا جائزہ لیجیے تو اگلے برس 2026ءمیں ماہ فروری میں رمضان المبارک داخل ہوجائے گا۔ اس کے بعد 2028ءمیں جنوری، 2031ءمیں دسمبر، 2034ءمیں نومبر، 2036ءمیں اکتوبر، 2038ءمیں ستمبر، 2041ءمیں اگست، 2044ءمیں جولائی، 2047ءمیں جون، 2050ءمیں مئی اور 2052ءمیں اپریل کے مہینے میں رمضان المبارک پڑے گا۔ اس طرح 2025ءکے بعد دوبارہ مارچ کے مہینے میں رمضان المبارک 2055ءمیں متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights