سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جیسے کسی سندھ کو جبراً شیروانی نہیں پہنائی جاسکتی، ایسے ہی کسی مہاجر پر سندھی اجرک مسلط نہیں کی جاسکتی۔ اجرک ہماری ثقافت نہیں ہے، ہمیں اجرک والی نمبر پلیٹ کسی صورت قبول نہیں، حکومت سندھ اپنی ہٹ دھرمی سے باز آجائے، اگر ٹریفک کا نظام درست کرنا ہے تو پہلے سڑکوں کی مرمت اور بھاری گاڑیوں پر پابندی پر عمل کرائے ۔ سندھی اجرک کے نمبر پلیٹ نہ ہونے اور ہیلمٹ کی بنیاد پر لوگوں کے چالان اور “ایف آئی آر” کا اندراج نہیں ہونا چاہیے۔ شہر قائد میں صرف 10 فی صد سندھی ہیں، اس لیے سندھی اقلیت کی جانب سے مرضی مسلط کرنا تقسیم کا باعث بنے گا۔
شہری پہلے ہی نمبر پلیٹ کی مد میں جو ادائی کرچکے ہیں، وہ ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے، اس لیے مزید پیسے طلب کرنا غلط ہے۔ جن لوگوں سے رقم لی گئی ہے وہ لوٹائی جائے۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ٹریفک حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ دہرایا اور کہا اگر
سندھ کی صوبائی حکومت نے ایسا نہیں کیا تو ہم جلد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے!
Categories
جبراً سندھی کو شیروانی، مہاجر کو اجرک نہیں پہناسکتے، آفاق احمد
