Categories
Exclusive Imran khan Karachi PTI انکشاف تحریک انصاف دل چسپ سندھ عمران خان کراچی

کراچی: قاتل نے دیوار پر 804 لکھا!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
گذشتہ دنوں کراچی کے مضافاتی علاقے ہنگورو گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے خاتون کو قتل کرنے کا اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے ملزم علی گوہر کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دیگر تفصیلات کے مطابق ملزم علی گوہر مقتولہ کا منگیتر ہے اور اس کا مقتولہ خاتون رشیدہ سے جھگڑا ہوا تھا، جس کی بنا پر اس نے بے رحمی سے کلہاڑی کے وار سے اسے قتل کردیا۔ مقتولہ کی عمر 35 برس تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ جب کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے عباسی شہید لے جایا گیا۔ مقتول کی تصویر کے پس منظر میں جو غالباً اس کے گھر کی ہے 804 لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان کا قیدی نمبر 804 تھا، جسے عمران خان کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر استعمال کیا، جس کی بنا پر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بھی بہت سی جگہوں پر 804 لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بہت سے رکشوں اور بسوں کے پیچھے بھی 804 لکھا ہوا ہوتا ہے۔ اب یہ منگیتر کو قتل کرنے والے ملزم نے بھی اپنے گھر میں 804 لکھا ہوا ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملزم سابق وزیراعظم عمران خان کا مداح ہے۔ اس حوالے سے دیگر تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights