Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi انکشاف دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی کراچی

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مکمل چاند گرہن

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا، جو دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں بھی بہ خوبی کیا جاسکے گا۔ نیز یہ بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، برفانی سمندر (آرکٹک) اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔
یہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق اتوار 7 ستمبر 2025 کو رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوگا، جس کی بنا پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی۔ تاہم چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز رات کو 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، اس کے بعد مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر 31 منٹ پر ہوگا، اس کے بعد 11 بج کر 12 منٹ پر یہ گہن اپنے عروج پر ہوگا، جو رات کو 11 بج کر 53 منٹ تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد اتوار اور پیر کی رات 01 بج کر 55 پر چاند گرین مکمل ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights