Categories
Exclusive Karachi MQM انکشاف ایم کیو ایم سندھ سیاست قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

پولیس تحویل میں اعتراف جرم ثبوت نہیں، سندھ ہائی کورٹ

سمے وار (خصوصی رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نےایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں ملزمان کی اپیل پر عدالت نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔
عدالت نے ملزمان کی عمر قید کی سزا کو جیل میں کاٹی گئی سزا میں تبدیل کردیا،
جسٹس عمر سیال نے کہااستغاثہ کے پاس ملزمان کے خلاف مبینہ اعترافی بیان اور سی ڈی آر کے شواہد تھے، ملزمان کے مبینہ اعترافی بیانات مجسٹریٹ کے روبرو نہیں بلکہ پولیس تحویل میں لئے گئے، پولیس تحویل میں اعترافی بیان قانون شہادت کے تحت ناقابل قبول ہیں، ماورائے عدالت اعتراف جرم بذات خود کمزور شہادت ہوتا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ بھی کسی موبائل کمپنی سے تصدیق شدہ نہیں تھا، کال ریکارڈنگ یا ٹرانسکرپٹ پیش نہیں کئے گئے، سی ڈی آر کو حتمی ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ڈیٹا میں ردوبدل ممکن ہے،
فوٹیج کے حوالے سے عدالت نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نا کرنا، اہم گواہوں کو شامل نا کرنا، اسلحہ اور موبائل فون کی عدم برآمدگی سنگین خامیاں ہیں، جائے وقوعہ کی فوٹیج میں فائرنگ کا منظر موجود نہیں تھا۔
شواہد کے حوالے سے عدالت نے کہا سیکیورٹی گارڈ کو بھی بطور اہم گواہ پیش نہیں کیا گیا، سہم اور حساس کیس میں غیر پیشہ ورانہ، نامکمل اور کمزور تفتیش کی گئی،
آئی جی سندھ تفتیشی افسران کی کارگردگی کا ازسرنو جائزہ لیں، تعین کیا جائے کہ اتنے ہائی پروفائل کیس میں تفتیش اتنی کمزور کیوں رہی، استغاثہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات کے اطلاق کو بھی ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، یہ کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا جس کے محرکات بھی معلوم نا کئے جاسکے،
عدالت نے یہ بھی کہا کہ
ایسے جرائم میں نچلے درجے کے افراد کو اصل منصوبے کا علم نہیں ہوتا، ملزمان کی سزا برقرار رکھتے ہوئے جیل میں کاٹی گئی سزا کو شمار کیا جاتا ہے، جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں ملزمان کو جیل سے رہا کردیا جائے، ملزمان میں فاروق، غزالی، ابوبکر اور عبد الحسیب شامل ہیں
واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 کو انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights