Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi MQM انکشاف ایم کیو ایم تہذیب وثقافت دل چسپ قومی تاریخ قومی سیاست مہاجرقوم

حیدرآباد کا “گلشن الطاف حسین” کا بانی متحدہ سے تعلق؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
الطاف حسین کو کراچی، سندھ اور پاکستان کی سیاست اور تاریخ میں بانی متحدہ کے نام سے جانا جاتا ہے، 2016 سے جن کے نام لینے پر پابندی کے سبب اکثر خبروں میں ضرورت پڑنے پر انھیں بانی متحدہ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ لیکن یہ حیدرآباد کی سرفراز کالونی میں ‘گلشن الطاف حسین کا ماجرا کیا ہے اور الطاف حسین پر پابندی کے باوجود یہ ‘گلشن الطاف حسین” کیوں قائم و دائم ہے؟ اور اس کا بانی متحدہ سے کیا تعلق ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ دراصل بانی متحدہ نہیں بلکہ بانی قومی پرچم ماسٹر الطاف حسین کے صاحبزادے ظہور الحسن کی رہائش گاہ ہے۔ اور یہ انھوں نے اپنے والد سے منسوب کر رکھا ہے۔ ماسٹر الطاف نے قرول باغ، دہلی میں جون 1947 میں پہلا پاکستانی پرچم تیار کیا تھا، جس پر انھیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 23 مارچ 2023 کو بعد از مرگ “تحریک پاکستان گولڈ میڈل” سے نوازا، جو ان کے بیٹے ظہور الحسن نے وصول کیا۔ ماسٹر الطاف حسین کے بیٹے ظہور الحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کے کارنامے کو نصاب میں شامل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *