Categories
Exclusive Karachi MQM انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سیاست کراچی مہاجرقوم

خواجہ سہیل منصور (سابق رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم) کا گھر پیپلز پارٹی کا دفتر بن گیا

سمے وار (خصوصی رپورٹ)

ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے نہ صرف پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے بلکہ اپنے گھر کو پیپلز پارٹی ضلع وسطی کا دفتر بھی بنادیا ہے ۔ جس پر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور کا تعلق چنیوٹی پنجابی برادری سے ہے۔ 2016ء سے پہلے وہ رہن قومی اسمبلی تھے اور الطاف حسین سے لاتعلقی کے بعد بھی انھیں بہت کم فرق سے شکست ہوئی تھی ، وہ ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ رہے جب ان کے بہادر آباد گروپ سے اختلافات ہوگئے ، اس کے بعد وہ خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہوگئے اور پھر اب انھوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ان کے علاوہ سیف یار خان جو کہ مصطفیٰ کمال کی پی ایس پی میں چلے گئے تھے وہ بھی اب پیپلز پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں ، گزشتہ روز ان کے ہمراہ ڈاکٹر عاصم اور وقار مہدی بھی موجود تھے ، دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی بحران زدہ اور کمزور ایم کیو ایم بہادر آباد پر کتنا نوب لگا پاتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *