Categories
Exclusive Karachi MQM انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کراچی مہاجرقوم

’نائن زیرو‘ سے گرفتار متحدہ کے کارکن کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن شکیل عرف بنارسی کو پیپلزپارٹی کے کارکن اعجاز عرف مشکا کے قتل کیس میں سزائے موت سنا دی ہے۔ استغاثہ عدالت میں جرم ثابت کرنے میں کام یاب رہا، جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تاہم عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر دیگر چار ملزمان کو بری کر دیا، بری ہونے والوں میں افسر زیدی، ذوالفقار، عادل پگلا اور کاشف شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ ملزم نے اعجاز عرف مشکا کو 20 دسمبر 2012کو اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، بعدازاں شکیل بنارسی کو 2015ءمیں ایم کیو ایم کے مرکز ’نائن زیرو‘ عزیز آباد سے گرفتار کر کے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی کے کارکن کے قتل میں ملوث ہے۔ شکیل کی سزائے موت پر ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم غالب گمان یہی ہے کہ اس ملزم کا تعلق ’ایم کیو ایم‘ (لندن) ہی سے جوڑ دیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو بہادر آباد مرکز میں موجود ایم کیو ایم المعروف ’ایم کیو ایم پاکستان‘ ضرور اس پر کوئی ردعمل دیتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *