Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi PPP Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تحریک انصاف دل چسپ سندھ قومی سیاست کراچی مہاجرقوم

فیڈرل بی ایریا: مدرسے میں رہنے والے بیٹوں نے باپ کی بوری بنا دی

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کراچی سے باہر لوگوں کو ایک خوف بوری بند لاشوں کا بھی ہوتا ہے، خدا خدا کر کے اب ایسا سلسلہ بند ہوا، لیکن گذشتہ دنوں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 سے ایک بوری میں بند اور تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس بتاتی ہے کہ مقتول خاور انجم حکیم کا آبائی تعلق سندھ کے شہر میرپور خاص سے تھا، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ناخلف بیٹے اپنے باپ کو مار کر اس کی لاش کو بوری میں بند کر کے اسکوٹر پر کہیں ٹھکانے لگانے لے جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے روک لیا، یوں دونوں بیٹے ابراہیم اور افضل پولیس کے نرغے میں آگئے۔ مقتول خاور انجم اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسہ میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا، واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights