Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi Media MQM PPP ایم کیو ایم جماعت اسلامی دل چسپ سندھ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

“باہر بیٹھ کر ورغلائو نہیں، یہاں آکر تحریک چلائو”

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
اے آر وائے نیوز سے وابستہ رپورٹر فیض اللہ اور ایم کیو ایم لندن کے نوجوان رکن حسان بٹ رابطہ کمیٹی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دل چسپ جھڑپ ہوئی کہ جب فیض اللہ نے حسان بٹ کی جانب سے کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے سرگرم رکن نثار پنہور اور انور خان ترین کے لاپتا ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود سڈنی میں بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں، اور یہاں لوگوں کو ورغلا رہے ہیں، جب کہ وہاں آسودہ نہیں رہنا چاہیے، بلکہ لوگوں کو ورغلانے کے بجائے خود یہاں آکر اپنے حقوق کی بات کرنی چاہیے۔ جس پر حسان بٹ نے فیض اللہ کو غیر مقامی اور جماعتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیض اللہ کے بچوں سے ہمدردی ہے کہ انھیں کیسا باپ ملا ہے۔
دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نثار پنہور اور انور ترین کی لاپتا ہونے کی پٹیشن کی آج 19 ستمبر کو ارجنٹ سماعت میں نوٹس تو جاری کیے گئے ہیں، لیکن سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے، جس پر لندن میں مقیم کنوینئر رابطہ کمیٹی نے انصاف میں تاخیر کو انصاف سے انکار قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights