سمے وار (تحریر: سعد احمد)
کیا خوب ڈھٹائی ہے صدر مملکت آصف علی زرداری کے اکلوتے وارث کی۔ کس طرح شہر کے علم اور تہذیب وثقافت کے مرکز آرٹس کونسل میں کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ ہماری ترقی کا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔۔۔۔
مطلب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہیں، شرجیل میمن، سعید غنی خاصخیلی ہیں، یہاں تک کہ مرتضیٰ وہاب ہیں، وہ اگر مگر کرکے یوں وون کرکے بات گھماتے ہیں، مسائل کا اعتراف کرتے ہیں، اپنی محنت اور لگن کے گن بھی گاتے ہیں، لیکن ٹھنڈے کمروں میں پلنے والا یہ بھٹو اور زرداری کا مشترکہ ولی عہد تو نہ جانے کون سے اتالیق کی صحبت میں ہے کہ کوئی سمجھانے والا نہیں ہے کہ کچھ تو سنبھل کر بولو۔
دوسری طرف کراچی کے صحافی بھی اتنے ڈرے سہمے ہیں، نااہل ہیں یا پھر بکائو ہیں کہ اسی روز نام ور اداکار مصطفیٰ قریشی سڑک پر چلتے ہوئے ایک ناخوش گوار حادثے کا شکار ہوگئے اور ٹوٹی سڑک پر ایسے گرے کہ ان کی ٹانگ شدید مضروب ہوگئی ۔ کیا اچھا ہوتا کہ اخبار میں دونوں خبریں ہی ساتھ ساتھ لگا لیتے کہ پتا چل جاتا کہ بلاول زرداری جیسے بدھو راہ نما کی ترقی کا کیا حال ہے اور قدرتی طور پر کتنے اچھے موازنے کا موقع مل گیا ہے۔ لیکن ایسا نہ ہوسکا
Categories
بلاول ڈھٹائی کی نئی بلندیوں پر!
