Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi MQM PPP انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی دل چسپ سعد احمد سندھ سیاست قومی تاریخ کراچی مہاجرقوم

جب ‘متحدہ’ کے سندھی امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے!

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
سندھی اخبار “کاوش” کے سابق صحافی عاجز جمالی کہتے ہیں کہ 2002 کے انتخابات سے پہلے کراچی پریس کلب میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے خطاب کیا، اس وقت انھوں نے سندھی بلوچ رابطہ کمیٹی بنائی ہوئی تھی، عبدالخالق بلوچ اس کے کنوینر تھے۔ انھوں نے ہی ہمیں بلایا تھا کہ سندھی ادیبوں اور دانش وروں سے خطاب کریں گے۔ کراچی پریس کلب کے پچھلے حصے میں پروگرام تھا۔ میں نے ان سے سخت سوال کیے۔ الطاف حسین نے میری بڑی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ آپ سندھ کی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے، انھوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ سندھی ادیب اور دانش ور شامل ہوں، اسے متحدہ قومی موومٹ بھی کردیا ہے۔ سندھیوں کو ٹکٹ دینا چاہتا ہوں۔ پھر نائن زیرو بلایا۔
قمر شہباز اور آغا سلیم بھی تھے۔ میں نے تو اپنی جان چھڑائی کہ میرا اخبار میں ہونا آپ کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ مجھے سیاست کا شوق نہیں ہے۔ دو نے شمولیت کا اعلان کیا۔ قمر شہباز اور آغا سلیم نے اعلان کیا۔ اس وقت اشفاق منگی، علی بروہی کافی نے شمولیت کی۔ بعد میں اتنی تنقید ہوئی کہ ان دونوں نے استعفا دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights