Categories
Exclusive Karachi Society انکشاف پیپلز پارٹی سمے وار- راہ نمائی سندھ کراچی

نصابی کتاب میں حکیم محمد سعید کا بھدا خاکہ!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
چھٹی جماعت کے نصاب میں حکیم سعید کے بدنما اور بھدے خاکے پر شہریوں نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
“سمے وار” کو حاصل معلومات کے مطابق کراچی میں کفایت اکادمی کے تحت چھٹی جماعت کے نصاب کے لیے مرتب کی گئی “شجر اردو” نامی کتاب میں بانی ہمدرد فائونڈیشن اور دنیائے طب کے ایک معتبر نام شہید پاکستان حکیم محمد سعید کی خدمات پر ایک مضمون بھی شامل ہے، تاہم اس پر دونوں تصویریں باقاعدہ کیمرے کی تصویر کے بہ جائے مصور کی بنائے ہوئے رنگین خاکے ہیں، جس میں سے دوسرا خاکہ مضحکہ خیز حد تک خراب اور بدصورت سا ہے، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر بچوں نے جب یہ کتابیں خریدیں تو ان کے لیے یہ تصویریں نہایت افسوس ناک صورت حال پیدا کر رہی ہیں، بچے اپنے ملک کے محسنین کے بارے میں کیا پڑھیں گے اور ان کے خاکے کے نام پر بنائی گئی خراب تصویروں سے ان کا کیا تاثر قائم ہوگا۔ جب کہ بچوں کے لیے تو اور بھی زیادہ خیال سے تصاویر دینی چاہئیں، کیوں کہ یہیں سے وہ جو سیکھیں گے وہ عمر بھی یاد رکھیں گے، لیکن کفایت اکادمی کی کتاب میں اس کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔
مذکورہ کتاب کراچی کے بہت سے نجی اسکولوں کے نصاب میں بھی شامل ہے اور انھوں نے بھی اس پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *