Categories
Karachi MQM ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سعد احمد سندھ سیاست قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مسلم لیگ (ن) مہاجرقوم

صولت مرزا: آخری سیاسی کارکن جسے پھانسی دی گئی!

تحریر : سعد احمد
۱۲ مئی ۲۰۱۵ء کو ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو سابق ایم ڈی کے الیکٹرک شاہد حامد کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے مچھ جیل میں پھانسی دی گئی، نواز شریف کے دوسرے دور حکومت 1998-1999میں فوجی عدالتوں سے ایم کیو ایم کے کے کارکنوں کی پھانسیوں کے سلسلے کے بعد ان کے تیسرے دور حکومت میں بھی ایم کیو ایم کے ایک کارکن کو سزائے موت دی گئی۔
صولت 1998ء سے زیر حراست تھا یعنی 17 برس قید گزار چکا تھا، قانون کی زبان میں یہ سزا عمر قید سے بھی زیادہ ہے، اور صبح شام ملا کر 34 سال بنتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ حلقوں نے اتنے عرصے بعد پھانسی پر اعتراض کیا۔۔
دوسری جانب صولت کے الطاف حسین کے حکم پر قتل کرنے کے اعترافی بیانات کے بعد کئی بار اس کی پھانسی موخر ہوئی، الطاف حسین اور ایم کیو ایم صولت مرزا سے لاتعلقی کا اظہار کرتے رہے، لیکن یہ سوال ہنوز جواب طلب ہے کہ انھوں نے اگر یہ قتل کیا تو اس کا سبب کیا تھا؟
اس کے علاوہ اگر کسی کے پاس سیاسی کارکنان کی پھانسیوں کے اعدادوشمار ہوں تو مدد کرے غالباً ضیا دور میں پیپلز پارٹی کے کارکن پھندے پر جھولے اور اس کے بعد ایم کیو ایم دوسری واحد جماعت ہے کہ جس کے کارکنان کو پھانسی دی گئی، دونوں جماعتوں کے ایسے کارکنوں کی تعداد کا علم نہیں کہ جنھیں پھانسی دی گئی تاہم صولت مرزا اب تک کا آخری سیاسی کارکن ہے جسے پھانسی دی گئی اور یہ 9 برس پرانا واقعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *