Categories
Exclusive Interesting Facts Society انکشاف دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی سمے وار- راہ نمائی

واٹس ایپ ہیکنگ بڑھ گئی، “ایف آئی اے” کی نئی ہدایات جاری!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں شہریوں کے ‘واٹس ایپ’ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
سائبر کرمنل خواتین کے وٹس ایپ اکاوئنٹس کو خاص طور پر نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے بعد ذاتی معلومات بشمول چیٹ، تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے ان کا استحصال کرتے ہیں۔ ہیکرز خواتین صارفین کو نشانہ بناتے ہیں، جس سے ان کی ذاتی معلومات، تصاویر اور گفتگو تک رسائی حاصل کی جاتی ہے
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے لیے دھوکا دہی کے پیغام دیے جاتے ہیں، جو صارفین کو ذاتی معلومات ظاہر کرنے یا بدنیتی پر مبنی لنک پر کلک کرنے کی طرف مائل کرتی ہیں۔

حفاظتی اقدام:
اپنے واٹس ایپ کو محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں ٹو سٹیپ ویریفکیشن کو فعال کریں۔
ٹو سٹیپ ویریفکیشن ایک اضافی حفاظتی پرت فراہم کرتا ہے، جو آپ کے اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔
غیر متعلقہ /اجنبی نمبرز کے ذریعہ بھیجے گئے پیغامات یا فوٹوز، ویڈیوز یا فائل کھولنے سے قطعی گریز کریں، تاکہ ایسی کسی نقصان یا ضرر رسانی سے محفوظ رہا جاسکے۔
اپنی ذاتی معلومات تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے اپنی واٹس ایپ پرائیویسی کی سیٹنگز کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور ان کو تبدیل کریں۔
اکائونٹ ہیک ہوجائے تو؟
اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو، فوری طور پر ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں یا قریبی ایف آئی اے سرکل جائیے۔
اپنے اکاؤنٹ پر کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے اور مناسب حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ سے رابطہ کریں۔
اپنے اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی اطلاع اپنے قریبی دوستوں ، خاندان کے افراد اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کو دے دیں تا کہ وہ کسی بھی ممکنہ فراڈ سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *