اِن دنوں اسپرائٹ کی ’ایکسٹرا لیمن مِنٹ‘ کولڈرنک کا ایک ٹی وی اشتہار خاصا چل رہا ہے، جو ’یو ٹیوب‘ کی ویڈیو پر بھی سامنے آ رہا ہے، اس میں ایک روزے دار نوجوان کو سخت گرمی سے جھوجھتا ہوا دکھایا گیا ہے، وہ گھر میں روزہ گزارنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے چَھپکے مارتا ہے، سودا سلف کے لیے باہر نکلتا ہے تو تیز دھوپ کے باعث دروازہ بند کر دیتا ہے، آخر افطار کے وقت پھر وہ کولڈرنک ’اسپرائٹ‘ سے شوق کرتا ہے۔ اس اشتہار میں سب سے عجیب اور قابل توجہ چیز یہ ہے کہ افطار کرتے ہوئے روزے داروں کو اذان کے بہ جائے سائرن پر روزہ کھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب کہ سب جانتے ہیں کہ روزہ افطار کرنے کا تعلق براہ راست اذان سے ہے، سب مسلمان عمومی طور پر مغرب کی اذان کی آواز پر ہی روزہ کھولتے ہیں، ملک میں شاذونادر ہی کوئی ایسی جگہ ہوگی کہ جہاں کسی مسجد کی اذان کے بہ جائے سائرن کی آواز پر روزہ کھولا جاتا ہو۔ کہنے کو 30 سیکینڈ کے اس اشتہار میں یہ ایک بہت معمولی سی چیز ہے، لیکن مسلمانوں کی بنیادی سی چیز کے یک سر خلاف ہے۔ اشتہارات پر تو لاکھوں روپیا لٹایا جاتا ہے، پھر وہاں احتیاط بھی کرنی چاہیے کہ کہیں وہ کسی غلط چیز کے فروغ کا باعث نہ بن جائیں۔ اگر یہ غلطی ہے تو فوری طور پرسدھار لینی
چاہیے۔
اس اشتہار کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=Ii60u8NFnws
Categories