Categories
Exclusive India Interesting Facts انکشاف دل چسپ عالمی منظرنامہ قومی تاریخ قومی سیاست ہندوستان

کیا پاک بھارت جنگ کے بادل چھٹ گئۓ؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ہندوستانی فوج کی جانب سے آج صبح کے بیانات کے بعد اب یہ سوال پیدا ہونے لگا ہے کہ کیا پاکستان کے آج صبح کی بھرپور اسٹرائیک کے بعد جنگ کے بادل چھٹنے لگے ہیں؟ کیوں کہ ہندوستانی کرنل صوفیہ قریشی کے اس کہنے کے بعد کہ “اگر پاکستان تنائو نہیں چاہتا تو ہم بھی نہیں چاہتے”
تجزیہ کار اِسے پاکستان کی کارروائی کے بعد بدلی ہوئی بدن بولی قرار دے رہے ہیں اور جو کل تک خطرناک جنگی صورت حال اور غیر فطری جنگ کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے اس میں تبدیلی آئی ہے، جس کا سبب طاقت کا توازن قائم ہونا ہے۔ پاکستان پہلے ہی ہندوستان پر ہی اشتعال انگیزی کا الزام لگا رہا ہے اور آج صبح کی کارروائی کو جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔ اگر ہندوستان اس پر مشتعل نہیں ہوا اور اس کے جواب کا کہنے کے بہ جائے امن کی بات کر رہا ہے، تو اس کے معنی یہ لیے جاسکتے ہیں کہ اب ہندوستان مزید چھیڑ چھاڑ کے موڈ میں نہیں ہے۔ اسے اندازہ ہوگیا ہے کہ پاکستان تر نوالہ نہیں ہے، لہٰذا فی الحال کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ اب واقعی کیا جنگ کا امکان اور کشیدہ صورت حال کا اختتام ہوگیا ہے، یہ جاننے کے لیے آنے والے وقت کو دیکھنا ہوگا، آج رات اور اس کے بعد کے دنوں میں اگر کوئی شرارت نہیں ہوتی تو واقعی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے والی ہے، بہ صورت دیگر نئی صورت حال کا اندازہ بدلے ہوئے حالات کے مطابق ہی کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights