Categories
Exclusive Interesting Facts USA انکشاف دل چسپ عالمی منظرنامہ

اسرائیل میں موجود فلسطینی وہاں کے شہری ہیں؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
آپ کویہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ 1948 میں وجود میں آنے والی مملکت اسرائیل میں اس وقت بھی تقریباً 20 فی صد کے قریب یعنی 20 لاکھ فلسطینی شہری آباد ہیں۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ انھیں بھی اسرائیلی شہریت حاصل ہے۔ عام طور پر انھیں فلسطینی عرب کہا جاتا ہے۔
اسرائیل کے دیگر یہودی شہریوں کی طرح انھیں بھی پاسپورٹ، حق رائے دہی، مقدمہ اور عدالتی کارروائی، تعلیم اور صحت وغیرہ سے لے کر بنیادی نقل وحرکت کی آزادی کے تمام تر حقوق حاصل ہیں۔ عام انتخابات میں فلسطینی اسرائیلی شہری بھی اپنے امیدوار نام زَد کرتے ہیں جو ان کے پارلیمان میں منتخب بھی ہوتے رہے ہیں۔ انھیں فلسطینی اسرائلی شہری بالخصوص ووٹ دیتے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے اسکول الگ ہیں، انھیں تعلیم کا حق تو حاصل ہے، لیکن اس میں وسائل کی تقسیم کی تفریق بھی پائی جاتی ہے۔ یہی نہیں اسرائیل کے عرب یا فلسطینی شہریوں کو نئی بستیوں میں رہنے کے حوالے سے بھی بہت سی رکاوٹیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے فلسطینی دیہاتی علاقوں میں بنیادی سہولتیں موجود نہیں اور انھیں قانونی تحفظ بھی حاصل نہیں ہے۔
وہاں کی سرکاری ملازمتوں میں بھی عرب شہریوں کی نمائندگی کافی کم ہے، جب کہ نجی سطرح پر بھی فلسطینی یا عرب شہریوں سے کافی زیادہ تعصب برتا جاتا ہے۔ چند برس قبل اسرائیل کو باقاعدہ یہودیوں کا قومی وطن قرار دیا گیا، جسے وپاں کے غیر یہودی یعنی فلسطینی یا عرب اپنی حیثیت کو کم تر بنانے کے موافق قرار دیتے ہیں۔ ایران کے حالیہ حملوں میں کچھ میزائل اسرائیل کی فلسطینی آبادی پر بھی گرے، جس سے جانی نقصان ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights