سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر آج ریاست مخالف مواد موجود ہونے کی بنا پر ملک کے مشہور صحافیوں سمیت 27 یوٹیوب چینل بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ آج ہونے والی سماعت میں صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، عمران ریاض، احمد نورانی، صدیق جان، اوریا مقبول جان، صابر شاکر، ۤآفتاب اقبال، وجاہت سعید خان، معید پیرزادہ، حبیب اکرم جیسے 11 صحافیوں سمیت 27 یوٹیوب چینلوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ دیگر یوٹیوب چینلوں میں رانا عذیر، ساجد گوندل، عمران خان، عبدالقادر، نذر چوہان، مخدوم شہاب الدین، نیا پاکستان، رئیل انٹرٹینمنٹ، پاکستان تحریک انصاف، ڈیلی قدرت، چارسدہ جرنلسٹ اور دیگر شامل ہیں۔
اوریا مقبول، مطیع اللہ جان، احمد نورانی سمیت27 یوٹیوب چینل بند!
