Categories
Education Exclusive Karachi KU Society انکشاف تہذیب وثقافت جامعہ کراچی خواتین دل چسپ کراچی

جامعہ کراچی پروفیسر کی منفرد آزادی جیپ

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
یوں تو آپ نے بہت سے پروفیسروں سے شناسائی رکھی ہوگی، جو تعلیم اور تحقیق کے مختلف شعبوں میں نام کما رہے ہیں، لیکن ہم آپ کو ملوا رہے ہیں جامعہ کراچی کی منفرد پروفیسر سے جو نہ صرف میریٹوریس پروفیسر بھی ہیں، بلکہ اس کے ساتھ مسائل نسواں پر ان کا کام ایک اتھارٹی اور سند کی حیثیت رکھتا ہے،

ہماری مراد ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ سے ہے، وہ جامعہ کراچی کی ویمن اسٹڈی سینٹر کی سربراہ بھی رہی ہیں، اس دوران انھوں نے جہاں بہت سے کارنامے انجام دیے، وہاں جامعہ کراچی میں محنت کش خواتین کے مختلف ایونٹس بھی تواتر سے کروائے۔

ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور تہذیبی ادراک بھی خوب رکھتی ہیں۔ اس کا مظہر ان کی جیپ کے ثقافتی رنگوں سے سجاوٹ ہے۔

گذشتہ دنوں انھوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی جیپ پر مختلف رنگوں سے ٹرک آرٹ کے ذریعے کراچی اور جامعہ کراچی کے مختلف رنگوں کی عکاسی کروائی اور اہل فن کی خوب داد سمیٹی۔

واضح رہے وہ اس سے پہلے بھی اپنی عام سی جیپ کو ایسے رنگوں سے بہت خاص بنا چکی ہیں۔ اس یوم آزادی پر انھوں ںے ازسرنو اِسے رنگوایا اور اپنے ثقافتی ذوق کا بھرپور اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights