Categories
Exclusive Karachi Media PPP Saad Ahmad پیپلز پارٹی دل چسپ ذرایع اِبلاغ سمے وار بلاگ سندھ سیاست کراچی

کیا بلاول سے آخری ملاقات ہے؟

سمے وار (تحریر: سعد احمد) خبر کیا ہوتی ہے؟ کوئی نئی بات، اچنبھی کی چیز، کوئی تبدیلی کوئی اعلان، کوئی منفرد چیز۔ ہے ناں! لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے چھوٹے بڑے لوگ جب اپنے چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات کرتے ہیں تو ایک تصویر ضرور ہر بار کھچنواتے ہیں۔ چلیے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ضرور کھنچوانی چاہیے، لیکن پی پی کا میڈیا سیل اسے ذرائع اِبلاغ کے واسطے جاری کیوں کرتا ہے؟؟

اس میں کون سی نئی بات ہے؟؟
ایک ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ، وزرا، مشیر اور ارکان اسمبلی اگر اپنے چیئرمین سے مل رہے ہیں تو اس میں نئی بات کیا ہے؟ کیا یہ پہلی ملاقات ہے یا آخری؟

کیا چیئرمین کہیں بیرون ملک سے آئے ہیں؟ طویل جلاوطنی سے لوٹے ہیں؟ حج عمرے کی سعادت حاصل کی ہے یا کیا ہے؟ کس بات کی تشہیر ہو رہی ہے؟

اس پر بھی بس نہیں اخبارات اور چینل یہ خبریں چلاتے اور چھاپتے بھی ہیں۔ ارے بھئی انسان بنو۔ خبروں کے لیے اخبار ہوتا ہے، اگر سعید غنی خاصخیلی اپنی پارٹی کے سربراہ سے ملا ہے تو کیا ہوا، یہ تو معمول کی بات ہے۔ روز بھی مل سکتا ہے۔ دن میں دو بار بھی مل سکتا ہے۔ ہاں کوئی دوسری پارٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔ وہ تو سمجھ میں بھی آتی ہے کہ نئی بات ہے۔ سالوں میں ہوتی ہے۔ مہینوں میں ہوتی ہے۔ کوئی خاص چیز ہوگئی۔ کوئی پارٹی میں شامل ہوگیا۔ کوئی اختلافات دور ہوگئے؟ اگر نہیں تو پھر کس بات کی تصویریں چھاپی جاتی ہیں؟

عقل کہاں ہے اخبارات اور چینل کے مالکان کی؟ کیوں بے وقوفیاں کر رہے ہیں یا پھر وہ ییپلزپارٹی کے اتنے دبائو میں ہیں کہ ایسی بے ہودگیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر دوسرے روز بلاول کی ایسی ملاقاتیں ہوتی ہیں اور نصف درج کے قریب تصاویر میڈیا کے لیے بھیج دی جاتی ہیں اور وہ چھپتی بھی ہیں۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ اس میں کون سی خبر ہے۔ ہاں اگر اخری ملاقات ہے تو ضرور یہ تصویر یادگار ہوگئی۔ آپ ضرور لگائیے پہلی بار ملے ہیں تو ضرور لگائیے لیکن یہ بے تکا پن کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔

(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights